میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پرسورج پھرقہرڈھانے لگا،لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

کراچی پرسورج پھرقہرڈھانے لگا،لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کئی روزہ معتدل موسم رہنے کے بعد پیر کو کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے بھی جتنی گرمی اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کے فارمولے پرعمل کرتے ہوئے کراچی کے 4 اضلاع میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا،کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 23 مئی کوکراچی میں دن بھرموسم گرم ومرطوب رہا۔ ہوا میں نمی کاتناسب 42فیصد تک بڑھنے کے سبب درجہ حرارت اصل سے کئی ڈگری زیادہ محسوس ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری محسوس کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی میں پیرکے روز شدید گرمی کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی کے ضلع کورنگی،کیماڑی،ملیر،ضلع غربی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا اورمذکورہ اضلاع کے کئی علاقوں میں مسلسل تین سے چارگھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دن ،رات کو مختلف اوقات میں ہرتین گھنٹے بعد 2،2 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے اورنصف شب کے بعد بجلی بند کرنے کا سلسلہ تاحال برقرارہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ضلع موہنجودڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔بدین 40.5، حیدرآباد44.6، جیکب آباد 47، کراچی 39.1، لاڑکانہ46.5، مٹھی 42، شہید بے نظیرآباد 47.5، پڈعیدن 46.5، روہڑی 46، سکھر 44.5، موہنجودڑو48، ٹھٹھہ 35.5، دادو 48، میرپور خاص 41.5، ٹنڈوجام 41.5،سکرنڈ 45.5، خیرپور 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج منگل 24 مئی سے وسطی اوربالائی سندھ میں گرمی کی لہر میں 4سے 5ڈگری کمی کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں