میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرمیں جرائم کا جن بے قابو، حیدرآباد چیمبرنے پولیس کی کارکردگی ناقص قرار دے دی

شہرمیں جرائم کا جن بے قابو، حیدرآباد چیمبرنے پولیس کی کارکردگی ناقص قرار دے دی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حیدرآباد میں جرائم کا جن بوتل سے باہر، شہری غیر محفوظ ، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز نے پولیس کی کارکردگی ناقص قرار دے دی، شہر میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروخت کی جا رہی ہے، سلیم الدین قریشی، شہر پر پولیس کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے، ڈکیتیوں کے مقدمات درج نہیں کئے جا رہے۔وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نوٹس لیں، تاجر رہنما، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد جرائم کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے جس کے باعث شہری غیر محفوظ ہیں، شہر میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران چھینا جھپٹی، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفط کا شکار ہوگئے ہیں، دوسری جانب حیدرآباد کے تاجروں کی بڑی تنظیم نے پولیس کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا ہے، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سلیم الدین قریشی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہر تھانے کے حدود میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروخت کی جا رہی ہے جہاں سے بھاری بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، شھر بھر میں بے امنی کے باعث خوف و ہراس ہے، حیدرآباد پر پولیس کا کنٹرول ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے، سلیم الدین قریشی کا کہنا تھا کہ خود ساختہ تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، حیدرآباد شہر میں ایک مرتبہ پھر بے چینی ہے، ٹریفک کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ سلیم الدین قریشی نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ حیدرآباد شہر میں امن امان بہتر کرکے منشیات بند کرائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں