قاسم آباد میں الاٹیز کو کروڑوں کا چونا،میگا اسکینڈل سامنے آگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں الاٹیز کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، تین سال قبل اہرہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے علمدار چوک پر فاطمہ گلیکسی اور بائے پاس پر نور فاطمہ بلیسنگ کے نام سے پراجیکٹ شروع کئے، رینٹ کی مد میں دیے گئے چیکس بوگس نکلے، درجنوں ایف آئی آرز بھی داخل، بلڈر ایک ارب ہتھیانے کے بعد غائب، آفیسز کو تالے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں الاٹیز کو چونا لگانے کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 2018 میں اہرہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب قاسم آباد کے علمدار چوک پر فاطمہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا گیا، جبکہ بائے پاس پر بھی نور فاطمہ بلیسنگ کے نام سے کمرشل پروجیکٹ شروع کیا گیا، ملنے والے معلومات کے مطابق ہزاروں الاٹیز سے کروڑوں روپے بکنگ کے لینے کے بعد انہیں کرائے کے مد میں چیک دیے گئے، جو کہ بوگس نکلے اور ان بوگس چیکس پر مختلف تھانوں میں دو درجن سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں پراجیکٹ لانچ کرنے والے بلڈرز زمان خان لگ بھگ ایک ارب رقم ہتھیانے کے بعد فرار ہوچکا ہے، جبکہ بکنگ آفیسوں کو تالے لگ گئے ہیں۔ حیدرآباد میں الاٹیز کو لوٹنے کا میگا اسکینڈلز سامنے آنے کے باوجود متعلقہ اداروں نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، جبکہ کروڑوں روپے سرمایہ کرنے والے الاٹیز پریشانی کا شکار ہیں۔