میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ، جامعہ کراچی لیب کو40ڈی این اے سیمپل موصول

طیارہ حادثہ، جامعہ کراچی لیب کو40ڈی این اے سیمپل موصول

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت کے لیے جامعہ کراچی میں ڈی این اے سیمپل کے لیے ڈیسک قائم کی گئی ہے ۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک 6 فیملیز نے خون کے نمونے جمع کرائے تھے ، اس وقت بھی نمونے حاصل کرنے کا عمل جاری ہے ۔انتظامیہ کے مطابق جامعہ کراچی فرانزک لیب کو اب تک جاں بحق 40 افراد کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپل موصول ہو چکے ہیں۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 77 میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ 97 جاں بحق افراد میں سے 20 کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے لیے جاں بحق افراد کے ورثا موبائل فون نمبر 03422762024 اور لیب کے رابطہ نمبر 111222292 پر کال کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے ) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں