میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مادر پدر آزاد سوشل میڈیا قبول نہیں‘ فوج پر تنقید کرنیوالوں کو پکڑینگے‘ چودھری نثار

مادر پدر آزاد سوشل میڈیا قبول نہیں‘ فوج پر تنقید کرنیوالوں کو پکڑینگے‘ چودھری نثار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن مادرپدر آزاد سوشل میڈیا بھی کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے، پنجاب ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے فوج کے خلاف تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شائع کیا جارہا تھا جس کی تحقیقات کے لیے FIA کے حکام کو ذمہ داری سونپی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ FIA کے حکام نے28 ایسے اکاونٹس کا سراغ لگایا جنہوں نے فوج کے خلاف تضحیک آمیز مواد شائع کیا تھا۔چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ان اکاونٹس سے متعلق ایسے افراد کو محض پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی لیکن اس پر شور شرابہ شروع ہو گیا۔انھوں نے کسی بھی سیاست دان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ’سوثل میڈیا کے مامے چاچے بننے کی کوشش نہ کریں انھوں نے کہا کہ ملکی آئین کے تحت عدلیہ اور فوج کو کسی بھی صورت میں تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا تو انھیں اپنا وکیل ساتھ لانے کو بھی کہا گیا تھا اور کسی بھی فرد کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا گیا، انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ایک طریقہ کار کے تحت چلنا ہوگا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ اس ضمن میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اور ان کی رائے کو شامل کرکے سوشل میڈیا سے متعلق کوئی پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کےخلاف جس نے بھی ٹوئٹ کیا اسے پکڑینگے خواہ اس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہی کیوں نہ ہو سوشل میڈیا کےخلاف کارروائی پر کوئی احتجاج کی دھمکی نہ دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں