سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات نے ڈائریکٹر جنرل کا پول کھول دیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے افسران کی اجارہ داری برقرار ہے ، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ڈائریکٹر جنرل کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ، ناظم آباد نمبر 3 بلاک ڈی پلاٹ نمبر 8/36 ، 1/11 ، بلاک جی5/14 ، بلاک ایچ 5/33 پر خلا ف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق رہائشی پلاٹوں پرخلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ شہر بھر میںجاری ہے ، جس جانب سے حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔