میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں بلکہ مفاد عامہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ سوموٹو کا اور کوئی مقصد نہیں ہوسکتا، آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا،ہزاروں ایسے قیدی ہیں جن کی ضمانت ہوسکتی ہے، اس حوالے سے عدالتوں نے کتنا کام کیا، لوئر کورٹس اور اعلی عدالتوں سے ملتمس ہوں ان کیسز میں آپ نے کتنے سوموٹو لیے؟ جیل خانہ جات سے آپ نے کبھی پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے قیدی ہیں؟،یہ وہ سوال ہے جو پوری قوم مجھ سے اور اداروں سے پوچھتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کے موقع سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا دورہ کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعظم نے جیل کے ہسپتال ،کچن اور خواتین قیدیوں کی بیرک کا دورہ کیا ۔وزیراعظم نے جیل میں قیدیوں کے لئے ستھرائی اور دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیمار قیدیوں کے مناسب علاج معالجہ کیلئے اور ادویات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جیل میں قیدیوں کی ضمانت اور قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی امداد کے منتظر قیدیوں کی امداد کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعظم نے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور حکمت عملی ایک ہفتہ میں ترتیب دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں