میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سے لوگ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سے لوگ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ومشیر زراعت منظورحسین وسان نے ملکی و سیاسی حالات پر نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت سے لوگ جیلوں میں یا پھر بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔ منظوروسان نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آسکتا ہے، عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہیگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔منظوروسان نے کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے،حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا،پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں