میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیا، مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے 47 افراد کی نعشیں برآمد

کینیا، مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے 47 افراد کی نعشیں برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مشرقی کینیا میں مالندی کے علاقے کے قریب قبروں سے مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والے مزید 26 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔کینیا حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی کینیا میں چرچ سے وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا۔حکام کے مطابق مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی اب تک 47 نعشیں مل چکی ہیں، مزید ہلاک افراد کی تلاش کے لیے سائٹ کی کھدائی کی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 58 قبروں کی کھدائی کی جاچکی ہے، ایک قبر میں سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی نعشیں بھی ملیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں