میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر اور ملحقہ علاقے سے ایک ہفتے میں دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو گئی

ملیر اور ملحقہ علاقے سے ایک ہفتے میں دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو گئی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر اور ملحقہ علاقے سے ایک ہفتے کے دوران دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو گئی،پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا ایک ماہ سے لڑکی سے رابطے میں تھا۔20 اپریل کو سعود آباد سے 14 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہو گئی۔ مذکورہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ نمرہ ملیر سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں صبح 9 بجے کام سے گئی تھی، واپس آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ نمرہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے، جس کے امتحانات ہونے والے تھے۔ نمرہ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعلی سندھ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام بچی کو بازیاب کرائیں۔ پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہیاور لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین نے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ رہے ہیں، ایک لڑکا ایک ماہ سے نمرہ سے رابطے میں تھا۔ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین نے بتایا کہ لڑکے کی لوکیشن لاہور کی ہے، لڑکی کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں