ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں ، وزیر داخلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں ۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں ،ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں ،آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے ،21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے ،یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں ،صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔