میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل ایدھی کی بھارت کو 50 ایمبولینس فراہم کرنے کی پیشکش

فیصل ایدھی کی بھارت کو 50 ایمبولینس فراہم کرنے کی پیشکش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کی جارحیت کا جذبہ خیرسگالی سے جواب، ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت میں میڈیکل کا شعبہ بحران کا سامنا کررہا ہے، تشویشناک صورتحال دیکھ کر فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔خط میں بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور،آفس اور سپورٹنگ اسٹاف معاونت کرینگے۔بھارتی حکومت کی تجاویز کے مطابق ایدھی ٹیم کسی بھی حساس علاقے میں کام کرسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں