میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے دو ارب 76روپے زائد کے فنڈز جمع

مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے دو ارب 76روپے زائد کے فنڈز جمع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے دو ارب 76روپے زائد کے فنڈز جمع ہو چکے ہیں ، جمعرات کو 55 کروڑ سے زائد روپے جمع ہوئے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے ۔وزیراعظم عمران خان ”احساس ٹیلی تھون”پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے 2ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ہونے والے ٹیلی تھون میں مجموعی طور پر 55 کروڑ 75 لاکھ روپے جمع ہوئے ۔ٹیلی تھون کے دوران دنیا بھر سے پاکستانیوں نے فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے عطیات جمع کرائے جبکہ ٹرانسمیشن میں ٹیلی فون کے ذریعے جاوید میانداد، وقار یونس اور دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔آخر میں مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں