میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاور سیکٹر اسکینڈل،انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ

پاور سیکٹر اسکینڈل،انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے پاور سیکٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے نام پرغور کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کو ٹی او آر بنا کر دیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاورسیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیاتھا کہ پاور سیکٹر کے ذریعے قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں