میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس کے اثرات، ایس ای سی پی کی فرنٹ لائن ریگولیٹرز کے ساتھ مشاورت

کرونا وائرس کے اثرات، ایس ای سی پی کی فرنٹ لائن ریگولیٹرز کے ساتھ مشاورت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاو کے کپیٹل مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات سے پیدا ہونے والی صورت حال میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو قائم رکھنے اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے بورڈ کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ ڈیپازٹری کمپنی کے چئیرمین نے کمیشن کو موجودہ صورتحال میں ڈیپازتری کے کام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات، اصلاحات کے پروگرام اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین ایس ای سی پی نے موجودہ صورتحال میں سی ڈی سی کے افسران کا گھروں سے کام کر کے اسٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے اقدام کر سراہا ۔ چئیرمین ایس ای سی پی عامر خان نے کہا کہ کپیٹل مارکیٹ کے فروغ کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے کمیشن سینٹرل ڈیپازٹری کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنج کو مثبت انداز میں لینا ہے اور اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زیادہ سے زیادہ اپریشن کو ڈیجیٹل کرنا ہے اور اپنی صلاحیت و استعداد کو مضبوط کرنا ہے ۔ اس سے پہلے کپیٹل مارکیٹ ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج، بینکنگ انڈسٹری، میوچل فنڈز، انشورنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں