وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون، دہشتگردی کی مذمت
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ عمران خان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔یاد رہے ایسٹر پر دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 ہوگئی۔ سری لنکا میں بدترین حملوں کے بعد سکیورٹی اداروں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سری سینا نے کہا سکیورٹی اداروں کے سربراہان 24 گھنٹوں میں تبدیل ہو جائیں گے ، جن آفیشلز نے ان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔سری لنکن وزیراعظم نے کہا حملوں کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں، جس میں داعش کا ایک گروپ ملوث ہو سکتا ہے ۔ انٹرپول نے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین سری لنکا بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ سری لنکن حکام نے اب تک 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔