میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوابی حملہ، ایران نے اسرائیلی ایٹمی مرکز کو نشانے پر رکھ دیا

جوابی حملہ، ایران نے اسرائیلی ایٹمی مرکز کو نشانے پر رکھ دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

تل ابیب، ایلات، بیرالسبع، ڈیمونا،عراد میں ایرانی حملوں سے تباہی ، خوف و ہراس پھیل گیا
درجنوں عمارتیں ملیا میٹ،ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیلی، امریکی ڈیفنس سسٹم ناکام

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل کو نشانے پر رکھ دیا، خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب، ایلات، بیرالسبع، ڈیمونا اور عراد میں ایرانی حملوں سے تباہی مچ گئی، درجنوں عمارتیں ملیا میٹ ہونے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیلی اور امریکی ڈیفنس سسٹم ناکام رہے جس سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے آنے لگی ہیں،ایران نے میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب فائر کئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے،گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔اسرائیل کا ایٹمی مرکز بھی ایران کے نشانے پر رہا۔حملوں کی حالیہ لہر میں اسرائیل کا ایٹمی مرکز بھی ایران کے نشانے پر رہا، ایران نے اسرائیل کے جوہری تنصیب والے شہر ڈیمونا کو نشانہ بنایا، تاہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ڈیمونا میں جوہری مرکز سے تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں واقع پرشین گلف سنٹرل براڈکاسٹنگ کمپنی کے 100 کلو واٹ اے ایم ٹرانسمیٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ایران میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی تیاری و ذخیرہ کرنے والے مقام کو نشانہ ٹیلیگرام پر جاری ایک پیغام میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں ایک فوجی اڈے سمیت ہتھیاروں کی تیاری و ذخیرہ کرنے والے مقام کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ رات گئے کیے گئے حملوں میں اُن مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ایرانی حکومت کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی جانب سے ہتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔اسرائیلی وزارت صحت کیمطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی خبردے چکا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے، حملے کا نشانہ بننے والا دیمونا نامی قصبہ اسرائیلی جوہری تنصیب سے لگ بھگ 13 کلومیٹر دور واقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں