میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم پاکستان پریڈ ،پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صدر مملکت

یوم پاکستان پریڈ ،پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صدر مملکت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہو چکی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کو مل کر حل کریں ۔یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان کو سلام اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور امن کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، آج کا دن ہمارے لئے قومی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا، قائد اعظم کی قیادت میں 7سال بعد ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کی، پاکستانی قوم قیام پاکستان سے اب تک مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، ہم نے بہت مشکلات کے باوجود دفاعی، صنعتی، ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں، دنیا امن اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے کردار اور قربانیوں کو مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی اورمستقبل کے امین ہیں، پاکستان کے عوام محنتی اور ذہنی طور پر بہترین ہے، اس وقت پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، بڑھتی آبادی، ماحولیاتی تبدیلی ،بیروزگاری اور غربت بڑے چیلنجز ہیں، پاکستان کومعاشی،سماجی، سیاسی چیلنجز کاسامناہے، ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہو چکی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کو مل کر حل کریں، ماضی میں بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔سیاسی جماعتیں ملکی مفادات کیلئے اختلافات ایک طرف رکھ دیں، ہمیں یقین ہے پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ ایس آئی ایف سی منصوبہ ملکی ترقی کیلئے مثبت ثابت ہوگا، ایس آئی ایف سی سے ملک میں ترقی آئے گی، نوجوان پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کے امین ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ دوست ممالک نے ہرمشکل گھڑی میں ہماراساتھ دیا، چین، سعودی عرب، یوایای، ترکیہ، دیگردوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مزید کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کاقتل عام بند کرائے۔ صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی حکومت کشمیریوں پرمظالم کررہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قتل عالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں