میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، حیدر آباد ،شکارپور میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

کراچی، حیدر آباد ،شکارپور میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی، حیدر آباد اور شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک، 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں سیکشن اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی، ہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ادھر شکارپور میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا، ہلاک ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں ملوث تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقوں اورنگی ٹائون سیکٹر، پیرآباد اور پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہوگیا، پولیس نے ملزموں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں