میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا کراچی میں 18اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا کراچی میں 18اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے اب ہم الیکشن میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں رابط کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں ہد ایت دی کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردی جائیں۔ذرا ئع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں 18 اپریل کو 11 یونین کمیٹیوں کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ان یوسیز میں ایم کیوایم امیدواروں نیانتخابی فارم جمع کرادیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اس وجہ سے کیا تھا کہ کراچی میں یوسیز میں اضافہ کیا جائے ، ہمارا یہ مطالبہ مان لیا گیا، کراچی میں سندھ حکومت نے 53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اب ہم کراچی میں11یوسی میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور انداز سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم اب11یوسی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور 28 جنرل کونسلر کے الیکشن کراچی ڈویژن میں 18 اپریل کو ہوں گے ۔ اس میں ایم کیو ایم حصہ لے گی ان 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا الیکشن نہیں ہوسکے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں