میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی خلابازخلا میں کینسر، کلاڈ سیڈنگ، مائیکرو گریویٹی پرتحقیق کریں گے

سعودی خلابازخلا میں کینسر، کلاڈ سیڈنگ، مائیکرو گریویٹی پرتحقیق کریں گے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے سعودی عرب کے چارخلاباز20 اہم تجربات کریں گے ۔ان میں کینسر کی پیشین گوئی اور روک تھام کے بارے میں تحقیق اور چاند اور مریخ پر مستقبل میں انسانی بستیوں میں مصنوعی بارش پیدا کرنے کے بارے میں ایک مطالعہ شامل ہے ۔ان خلابازوں میں پہلی عرب خاتون بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی القرنی اورریانہ برناوی سعودی عرب کے پہلے قومی خلائی پروگرام کے ارکان ہیں جو مئی میں فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اڑان بھرنے والے عملہ کے چاررکنی مشن کا حصہ ہوں گے ۔دونوں سعودی خلاباز ایکزیم اسپیس کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)کے دوسرے کل نجی خلائی مشن میں شامل ہوں گے ۔یہ دنیا کے پہلے تجارتی خلائی اسٹیشن اور آئی ایس ایس کے جانشین ایکزیم اسٹیشن کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے مشن کے ماہرین علی القرنی اور ریانہ برناوی آئی ایس ایس اسٹیشن پر جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہوں گے ۔یہ مشن سعودی عرب کی انسانی خلائی پرواز کی جانب لوٹنے کی نمائندگی کرتا ہے ۔1985 میں سعودی عرب نے پہلے عرب شہزادہ سلطان بن سلمان کو خلا میں بھیجا تھا اور اس کے قریبا 40 سال بعد اس نے اپنے خلانوردوں کو خلائی مشن پر روانہ کیا ہے ۔ سعودی عرب پہلا ملک بن جائے گا جو آئی ایس ایس پر ایک ہی وقت میں دو خلابازوں کو رکھنے کے لیے باضابطہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن شراکت داری کا حصہ نہیں ہوگا۔اب تک دنیا کے بیس ممالک کے 263 افراد آئی ایس ایس کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ سعودی عرب چھٹا ملک بن جائے گا جس کے مدار میں گردش کرنے والی لیبارٹری میں بیک وقت دو قومی خلاباز کام کریں گے ۔ایکزیم سپیس نے اب آنے والے مشن کے لیے منصوبہ بند تحقیق کے بارے میں مزید تفصیل کا انکشاف کیا ہے ۔جس میں مستقبل میں علاج کی ایپلی کیشنز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنا، ٹیومر آرگنائڈ ماڈلز میں مدافعتی خرابی کا مطالعہ کرنا شامل ہے جو کینسر کی پیشین گوئی اور روک تھام میں مدد کرسکتا ہے ۔وہ یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ تجارتی خلائی پرواز کے عملہ کے ارکان مائیکرو گریویٹی کو کس طرح اپناتے ہیں، اور یہ دریافت کریں گے کم کشش ثقل کے حالات میں موسم کی تبدیلی کس طرح کام کرتی ہے ۔ایکزیم اسپیس کاچارخلابازوں پر مشتمل عملہ خلائی اسٹیشن پر رہتے ہوئے 20 سے زیادہ مختلف تجربات کرے گا۔ایکزیم نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہا کہ پرواز میں فراہم کردہ اعدادوشمار زمین اور مدار میں انسانی فزیالوجی کی تفہیم کو متاثر کریں گے ، ساتھ ہی نئی ٹیکنالوجیوں کی افادیت کا بھی اندازہ کریں گے جو مستقبل میں انسانی خلائی پرواز کے حصول اورزمین پرزندگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہیں۔ایکزیم اسپیس میں ان اسپیس سلوشنزکے ایگزیکٹو نائب صدرکرسچن مینڈرنے کہاکہ اس مشن پر کی جانے والی اہم تحقیق کی وسیع رینج کو دیکھنا اور ہماری کچھ بائیو میڈیکل مصنوعات کے لیے مستقبل میں ان-اسپیس مینوفیکچرنگ ایپلی کیشنز تیارکرنے میں پہلا قدم اٹھانا ایک دلچسپ امرہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں