میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی 25 مارچ کی پریڈ منسوخ

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی 25 مارچ کی پریڈ منسوخ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایوان صدر میں 25 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔حکام ایوان صدر کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو بارش کے سبب ملتوی کر کے 25 مارچ کو ہونا تھی۔حکام کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ ایوان صدر کی پارکنگ میں منعقد ہونا تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقاریب کا اہتمام کیا اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں گراؤنڈ کے بجائے کفایت شعاری پالیسی کے تحت ا یوان صدرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں