میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منحرف اراکین غدار،اتحادی جماعتیں اپنا فیصلہ کرنے میں آزادہیں،گورنرسندھ

منحرف اراکین غدار،اتحادی جماعتیں اپنا فیصلہ کرنے میں آزادہیں،گورنرسندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کے صدر پاکستان کہیں گے تو گورنر راج لگا یا جائیگا لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہورہا شیخ رشید نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے تجویز دی۔منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے۔کراچی میں بدھ کو یوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی میرے ڈائریکٹ باس ہیں۔ گورنر راج صدر پاکستان کی ایما پر لگایا جاتا ہے اگر صدر پاکستان کہیں گے تو لگاو ں گالیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ۔منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے ۔ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ ایسی جرات نہ کریں۔ مارچ بہت اہم مہینہ رہا او آئی سی کا بہت بڑا وفد پاکستان آیا ہوا ہے ۔اسکوائش مقابلے ہوئے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہوئی ہے۔ ہماری سیکورٹی ٹیم نے بہت اچھی سیکورٹی دی ہم آج کے دن کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولتے ۔وہاں غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہاہے دنیا کی آنکھیں بند ہیں ہماری خواہش ہے کہ دنیا ادھر بھی دیکھے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں