میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایسا ملک بنائیں گے جہاں تمام ادارے حکومت و پارلیمنٹ کے تابع ہوں، متحدہ اپوزیشن

ایسا ملک بنائیں گے جہاں تمام ادارے حکومت و پارلیمنٹ کے تابع ہوں، متحدہ اپوزیشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

یوم پاکستان پر متحدہ اپوزیشن نے ‘قوت اخوت عوام چارٹر’ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا کرایسا پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو، تمام ادارے ایک منتخب انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے تابع ہوں گے، عوام کو یہ اختیار حاصل ہو گا وہ اپنے آزادانہ حق رائے دہی کے ذریعہ انہیں منتخب اور رخصت کر سکیں،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کو نافذ کیا جائیگا، سیاست سے ہر قسم کی غیر جمہوری مداخلت ختم کریں گی، میڈیا پہ عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں گی اور کالے میڈیا قوانین ختم اور غیر جمہوری مداخلت کا نظام بند کروائیں گی، تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے، شفاف احتساب کے لئے غیر جانبدارانہ ادارہ قائم کرکے کرپشن کا سدباب کیاجائے گا، آزادخارجہ پالیسی کے ذریعہ ایک باوقار اور خودمختار ریاست کے طور پہ عالمی سطح پر پاکستان کو منوایاجائے گا۔یوم پاکستان پر متحدہ اپوزیشن نے ‘قوت اخوت عوام چارٹر’ کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتیں جو پاکستان کے اسلامی وفاقی پارلیمانی آئین پہ یقین رکھتی ہیں ،آج کے دن جب 23 مارچ 1940 کو مسلمانان جنوبی ایشیا نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنے لئے آذاد ریاست کا خواب دیکھا تھا، پاکستان کے عوام سے عہد کرتی ہیں کہ وہ اس تاریخ ساز خواب کو ،جو کہ مملکت پاکستان کے بسنے والوں کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا ضامن ہے ، شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مل کر تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا کر ایک ایسا پاکستان تشکیل دیں گی ،جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو، ریاست کے تمام انتظامی ادارے ایک منتخب انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے تابع ہوں جوقومی پالیسی سازی کا منبع ہو، عدلیہ آذاد ہو اور بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کر سکے، میڈیا کی آذادی اظہار رائے کو تحفظ حق حاصل ہو ، تمام منتخب ادارے عوام کے سامنے جوابدہ ہوں اور عوام کو یہ اختیار حاصل ہو کہ وہ اپنے آزادانہ حق رائے دہی کے ذریعہ انہیں منتخب اور رخصت کر سکیں۔اعلامیہ کے مطابق آج پاکستان کے عوام پی ٹی آئی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور کارکردگی سے بالخصوص غریب متوسط طبقے اور نوجوان بدترین مہنگائی ، بیروزگاری اور سماجی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں اور انکی ابتلائیں روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہیں، جسکی ذمہ دار موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہے جس نے 2018 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعہ پاکستان کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چرا کر ایک ایسی مصنوعی اور نااہل قیادت کو ان پر مسلط کیا جس نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو چکنا چور کر دیاـاعلامیہ کے مطابق اس سے پہلے کہ ملک بالکل دیوالیہ اور عوام پس جائیں ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اس ناکام ، نااہل اور نالائق حکومت کو فی الفور رخصت کیا جائے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک میں آذاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعہ حقیقی نمائندہ حکومت قائم کی جائے جو معاشی اصلاح احوال کے لئے فوری اور دور رس اقدامات سے ملک میں ایسی سماجی انصاف پہ مبنی معاشی ترقی کی حکمت عملی بروئے کار لائے جس سے خوددار، خودمختار اور خوشحال پاکستان کا خواب حقیقت بن سکےـاعلامیہ کے مطابق آج کے تاریخی دن کے موقع پر متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں عوام سے یہ عہد کرتی ہیں کہ وہ ان کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنے، ملک کو قرضوں کے جال سے خلاصی کرانے، غْربت، مہنگائی، بیروزگاری، ناخواندگی اور بیماریوں سے نجات دلانے ، سماجی اور معاشی ناہمواری دور کرنے اور ملکی معیشت کو جدید سائینسی و تکنیکی و اطلاعاتی صنعتی انقلاب کے تقاضوں سے ھم آھنگ کرنے کے لئے حکومت میں آ کر ہنگامی اقدامات اٹھائیں گیـاعلامیہ کے مطابق کسی بھی قوم کی طاقت اور صلاحیت کا دارومدار اس کی مستحکم سیاست، توانا معیشت، آزاد خارجہ پالیسی اور مظبوط دفاع کے مربوط ڈھانچے پر ہوتا ہےـ پاکستان جس کی اساس آئینی اور جمہوری بنیاد پر رکھی گئی تھی اسے غیر جمہوری عزائم کے ریاست کے نظام پہ بالادستی کی سوچ نے 73 سالوں سے مستحکم نہیں ہونے دیا اورقومی صلاحیت کی مربوط طاقت کو کمزور کیا ، اس کھیل میں ہم سے آدھا ملک بھی جدا ہو گیاـ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام ریاستی سٹیک ہولڈرز آئین کی بالادستی قبول کرتے ہوئے ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے ساتھ ملکر پاکستان کو اس کے بانی قائد اعظم کے خواب کی تعبیر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں