میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماراوزیراعظم جانوراورجنگل کاقانون چاہتاہے ،بلاول بھٹو

ہماراوزیراعظم جانوراورجنگل کاقانون چاہتاہے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ کریں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری عدم اعتماد کے پراسس کوجمہوری طریقے سے مکمل کیا جائے، عدم اعتماد میں جوجیتے جوہارے،پراسس کومکمل کیا جائے۔خیبرپختونخوا کے ملا کنڈ ڈویڑن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹونے عوام کوووٹ کا حق دلایا تھا، ملا کنڈ کی عوام تین نسلوں سے خدمت کر رہے ہیں، بھٹو نے یہاں کی عوام کو فری پاسپورٹ کا حق دیا تھا، شہید بھٹو نے عوام کی قسمت بدلی، شہید بی بی نے نوجوانوں کو روز گار کے موقع فراہم کیے۔ حکومت کا آئی ڈی پیز کیساتھ سلوک پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، وقت کے فرعون کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم کٹھ پتلی، سلیکٹڈ کا پہلے دن سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کوشناخت دلائی، اٹھارویں ترامیم سابق صدر نے دی، ملاکنڈ کی عوام کو میرے والد نے دہشت گردی سے نجات دلائی، کچھ قوتیں ملاکنڈ، سوات میں پاکستانی پرچم نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، سوات میں پرچم لہرانے کا وعدہ آصف زرداری نے پورا کیا، پیپلزپارٹی دور میں آئی ڈی پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا تھا۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم اس غیرجمہوری شخص کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے، امپائرکی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے اس کا مقابلہ کریں گے، ہم کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے، میں کالا کوٹ پہن کرعدالت نہیں جاؤں گا، میں گیٹ نمبر 4 نہیں کھٹکھٹاؤں گا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، اپوزیشن سے کہا ہر میدان میں مقابلہ کر کے اس کو بھگا سکتے ہیں، جیالوں کومبارکباد دیتا ہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے اور حکومت ختم ہو چکی، عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے، بزدل مقابلے سے بھاگ رہا ہے، ہمیں چوہے، چوہے کہنے والا بھاگ رہا ہے، خان توعزت ،غیرت والے ہوتے ہیں، خان تو بہادر یہ کہاں کا خان ہے؟ یہ بنی گالہ، فنی گالہ کا خان ہو سکتا ہے، عمران غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے مرد ہے تومقابلہ کرو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں