میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن حرکت میں،صائمہ ریورا کے بعد صائمہ ڈاؤن ٹاؤن کا ریکارڈ بھی طلب

اینٹی کرپشن حرکت میں،صائمہ ریورا کے بعد صائمہ ڈاؤن ٹاؤن کا ریکارڈ بھی طلب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اینٹی کرپشن نے صائمہ ریورا کے بعد صائمہ ڈاؤن ٹاؤن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، ایس بی سی اے افسران ریکارڈ پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگے ، فلڈ زون میں واقع صائمہ ریورا کی محکمہ آبپاشی سے این او سی نہ لینے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں پروجیکٹ صائمہ ریورا کے بعد اینٹی کرپشن نے صائمہ ڈاؤن ٹاؤن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ ریکارڈ پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ، ذرائع کے مطابق صائمہ ریورا اسکیم کی محکمہ آبپاشی سے این او سی ہی نہیں لی گئی جبکہ دریائے سندھ کے فرنٹ بند کے ساتھ جاری صائمہ ریورا ہائوسنگ اسکیم کو محکمہ آبپاشی کے ماہرین نے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے ، آبپاشی افسران کے مطابق دریاکے فرنٹ بند کے ساتھ تعمیرات ہو نہیں سکتیں جبکہ ملحقہ زمینوں پر صرف کاشت ہوسکتی ہے تعمیرات نہیں ہو سکتیں، واضح رہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے دو پروجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کو سرکاری زمین اسکیموں میں شامل کرنے ، لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری، ایکسٹرا یونٹس کی تعمیر اور قواعد و ضوابط کے خلاف غیرقانونی بکنگ کے سنگین الزامات کا سامنا ہے ۔ جبکہ صائمہ کے نام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار سلیم ذکی کے صاحبزادے ذیشان ذکی نامعلوم اور پراسرار وجوہات کی بناء پر سنگین قواعد کی خلاف ورزیوں کے باوجود اسکیموں کو جاری اور اداروں کی پروا نہ کرتے ہوئے عوام سے زیادہ سے زیادہ پیسہ بٹورنے میں مصروف ہیں، جبکہ ان پیسوںکے غلط ہیر پھیر کے شواہد بھی میسر آرہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں