میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری اور فضل الرحمان میں رابطہ ، معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق

زرداری اور فضل الرحمان میں رابطہ ، معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام اختلافی معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ، فیصلے کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔ دونوں رہنمائوں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا اور پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد دونوں جماعتوں نے اپنے کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں