میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات تین سال بعد بحال

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات تین سال بعد بحال

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات تین سال بعد بحال ہو گئے ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی حکام کا وفد مہر علی شاہ کی سربراہی میں گزشتہ روز بھارت پہنچا۔سربراہ پاکستانی وفد مہر علی شاہ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آبی مذاکرات سے متعلق پر امید ہیں، یہ اہم اجلاس ہوگا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی حکام سے بات کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پکل دل اور راتلے سمیت بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات تین سال بعد ہو رہے ہیں، گزشتہ سال کے انڈس واٹر مذاکرات کوروناوائرس کے سبب منسوخ ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں