میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد میں لاک ڈائون کے دوسرے روز سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب

شہرقائد میں لاک ڈائون کے دوسرے روز سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائد میں لاک ڈائون کے دوسرے روز سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی جبکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے ۔کورونا وائرس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کیے گئے لاک ڈائون دوسرے بھی جاری رہا ۔ لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہی جبکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس کے ناکے قائم ہیں اور پولیس اور رینجرز کی نفری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات رہی ۔شہر میں لاک ڈائون کی وجہ سے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی تاہم شہری اپنی سواریوں پر سڑکوں پر موجود ہیں اس کے علاوہ پولیس کا مختلف علاقوں میں گشت جاری رہا ۔ پولیس حکام نے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے ۔گذشتہ روز لاک ڈائون کے پہلے دن لوگوں کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 315 افراد کو گرفتار جبکہ 46مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ 300 گاڑیوں کے چالان، 50 کے روٹ پرمٹ منسوخ اور ایک درجن سے زائد ٹرانسپورٹرز بھی دھرلئے گئے تھے ۔لاک ڈائون کے پہلے روز شہر کی مختلف سڑکوں پر فلیگ مارچ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیا، ہسپتال، میڈیکل سٹور شہر میں عائد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ صحافی، اخبار فروش، طبی عملہ، سماجی کارکن، پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں