پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 892 ہوگئی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق سندھ میں 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں تین اور سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملک بھر میں 6 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔