میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس، سپریم کورٹ کو برخاست کرنے کی استدعا مسترد

کورونا وائرس، سپریم کورٹ کو برخاست کرنے کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث عدالت عظمیٰ کو برخاست کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے ، وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث عدالت عظمی برخاست کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت صدر سپریم کورٹ بار روسٹرم پر آئے ،جہاں انہوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث مقدمات میں التوا دے دیا جائے ۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے ،وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں،ہم اس اہم ادارے کو بند نہیں کرسکتے ،ہمیں علامتی طور پر موجود رہنا ہے ، بعد ازاں چیف جسٹس نے صدر سپریم کورٹ بار کی استدعا مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں