میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد،پمز میں 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد،پمز میں 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آبادکے پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر محمود نے کہا ہے کہ 20 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، آئیسولیشن میں اس وقت 9 مریض زیرِ علاج ہیں، 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر محمود نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی آئیسولیشن کے لیے 10 بیڈز مختص کیے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں اب تک 1200 سے زائد مشتبہ کیسز آئے ، 270 کے قریب کیسز کے نمونے لیے ہیں، 20 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔انہوں نے کہا کہ 29 بیڈز پر مشتمل نیا وارڈ بنا رہے ہیں، اگلے 15 دن میں مزید وارڈز میں اضافہ کریں گے ، تمام معاملات این ڈی ایم اے دیکھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نرسز اور ڈاکٹرز کو سہولت دینے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، پمز کے تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائیں گے ، او پی ڈی دو تین ماہ تک بند رکھی جائے گی، سرجیکل ماسک عملے کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اب ان کی کمی نہیں رہی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسولیشن میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اور ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں