میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیمپ جیل لاہور کے ایک قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق

کیمپ جیل لاہور کے ایک قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کیمپ جیل لاہور کے ایک قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ قیدی گذشتہ ماہ اٹلی سے واپسی پر منشیات کیس میں پکڑا گیا تھا جس کے بعد اسے جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق قیدی نے 18مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی جس کے بعد قیدی کو قرنطینہ میں رکھ لیا گیا تھا اور اس کے بعد اس قیدی کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ۔ منگل کے روز قیدی کے ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا اور اس کا رزلٹ مثبت آگیا اور اس میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ قیدی کو جیل ہسپتال سے علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں