میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے خاتمے تک تمام ٹیکسز معطل کرنے کا مطالبہ

کورونا وائرس کے خاتمے تک تمام ٹیکسز معطل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کر دیا۔ مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو لکھے گئے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک تمام ٹیکسز معطل کیے جائیں۔اپنے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کم ٹیکس کے ایس آر اوز 6 ماہ کے لیے بحال کیے جائیں، ٹرن اوور ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے ۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں، ایف بی آر ریٹیلرز کو ٹیکس نوٹسز بھیجنا بند کرے ۔ چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ریٹیلرز کے لیے لون اسکیم متعارف کرائی جائے ، جبکہ ان سے بجلی اور گیس کے بلز کی وصولی 3 ماہ کے لیے معطل کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں