میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ پھر کریش کر گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 667 پوائنٹس پر ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔ جس کی وجہ سے کاروبار کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک گھنٹے میں 16,821,360شیئرز کی لین دین ہو ا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 737,089,082بنتی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اثرات ملک بھر کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں اور انڈیکس گذشتہ 3 ہفتے سے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں