میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم چل بسیں

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم چل بسیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کر گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں انہیں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔وہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 67 برس تھی، شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے ۔انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔ شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں