میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اجلاس آج، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج،حلف نہ اٹھانے کا اعلان

سندھ اسمبلی اجلاس آج، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج،حلف نہ اٹھانے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے آج حلف نہ اٹھانے اور 11بجے اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یوآئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاج اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔جی ڈی رہنماصفدرعباسی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کوکسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہمارا احتجاج پرامن، آئینی اور قانونی ہے آج11بجے سندھ اسمبلی کے باہر 5جماعتیں احتجاج کریں گی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے، دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف پرامن آئینی جدوجہدجاری رہے گی جہاں کنٹینر ہوئے پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کے ارکان بھی حلف نہیں اٹھائیں گے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بندربانٹ کی گئی مینڈیٹ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں ہمیں درست نتیجہ دیا جائے اس پورے الیکشن کو یرغمال بنایا گیا ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔رہنماجے یوآئی راشدسومرو نے کہا کہ کل جی ڈی اے کی قیادت میں سندھ اسمبلی احتجاج کیلئے پہنچیں گے آج کے بعد جو بھی لائحہ عمل ہو گا وہ مشترکہ ہو گا جب سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا تو مریم اوربلاول ساتھ تھے عدالت کے سامنے احتجاج ہو سکتا ہے تو سندھ اسمبلی کے سامنے کیوں نہیں؟ کسی نے ہمارا راستہ روکا تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے7کروڑ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر میں دھاندلی مختلف انداز میں ہوئی یہ الیکشن نہیں فراڈ کیا گیا، ن لیگ، پی پی، ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں