میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیک ، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

آڈیو لیک ، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ کی آڈیو ٹیپ کر کے لیکس کی جا رہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔استدعا کی گئی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہائیکورٹ کے سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں