میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد دہشت گردی عدالت سے رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت سے رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثنائ￿ اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 7مارچ کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن گجرات،متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں