میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کی بازیابی کیلئے درخواست

گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کی بازیابی کیلئے درخواست

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنمائوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر سرکاری وکیل سے 27 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ وقار مشتاق عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو حراست میں کیسے اور کب لیا گیا؟۔تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ وقار مشتاق نے جواب دیا کہ ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کی تھی۔قانون کے تحفظ اور بحالی کی تحریک کے دوران حراست میں لیا گیا۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ خطرہ ہے ان کو نامعلوم افراد میں شامل نہ کر دیا جائے، گرفتار افراد کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جارہی، قانون کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزمان کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ تو خود گرفتاری دینے گئے اور قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھ گئے تھے، جس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو دوسرے اضلاع میں منتقل کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پوچھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو آپ کی مرضی کی جیل میں رکھا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں