میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بہیمانہ تشدد، قتل ،نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا: شیری رحمان

بہیمانہ تشدد، قتل ،نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا: شیری رحمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی و تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بارکھان واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیری رحمان نے اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔پوسٹ مارٹم میں دل دہلادینے والے انکشافات سامنے آ رہے۔جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا۔ بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے نعشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں