میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے

معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے۔لوک گلوکار کے اہلِ خانہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان کئی دنوں سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے وہ سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم گزشتہ رات وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔واسو خان کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور آخری رسومات آبائی گاؤں گوٹھ رستم گاجانی میں ادا کی جائیں گی۔شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر واسو خان کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ واسو خان پڑھنے اور لکھنے سے قاصر تھے لیکن سیاسی ذہانت کے مالک تھے اور سیاسی طنز بھی لکھتے تھے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں