میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو منٹ میں ایک خاتون زچگی میں انتقال کر جاتی ہے، اقوام متحدہ

دو منٹ میں ایک خاتون زچگی میں انتقال کر جاتی ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر دو منٹ میں ایک عورت حمل یا بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر جاتی ہے۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زچگی کی اموات کو کم کرنے کے عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے دنیا کو نمایاں طور پر پیش رفت تیز کرنی ہوگی ورنہ سال 2030 تک اس کی وجہ سے ایک لاکھ جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ’زچگی کی اموات میں رجحانات‘ کے عنوان سے مذکورہ رپورٹ عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے آبادی ڈویژن، یونیسف، یو این ایف پی اے کی جانب سے جاری کی گئی۔یہ رپورٹ حالیہ برسوں کے دوران خواتین کی صحت کے لیے خطرناک دھچکے کا انکشاف کرتی ہے کیوں کہ دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں زچگی کے دوران اموات میں یا تو اضافہ ہوا ہے یا ان کی تعداد ایک سطح پر ہی موجود ہیں۔یو این ایف پی اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نتالیہ کانیم نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بہت ساری خواتین حمل اور بچے کی پیدائش میں غیر ضروری طور پر انتقال کرجاتی ہیں، ایک ہی سال میں 2 لاکھ 80 ہزار اموات ناقابل جواز ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں