میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹ فلیکس کی جانب سے پاکستانی ویب سیریز بنائے جانے کا امکان

نیٹ فلیکس کی جانب سے پاکستانی ویب سیریز بنائے جانے کا امکان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ ‘نیٹ فلیکس’ نے پاکستان میں سروس کے آغاز کے 6 سال بعد پہلی اوریجنل ویب سیریز بنانے کا عندیہ دے دیا۔’نیٹ فلیکس’ نے 22 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 2016 کے آخر میں سروس کا آغاز کیا تھا اور اب تک اس پر متعدد پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی ریلیز کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں اسٹریمنگ ویب سائٹس کی مقبولیت میں گزشتہ چند سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے اب ‘نیٹ فلیکس’ نے پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز بنانے کا عندیہ دے دیا۔ اںٹرٹینمنٹ صحافی  نے اپنی ٹوئٹ میں ذرائع سے انکشاف کیا کہ ‘نیٹ فلیکس’ نے پہلی پاکستانی ویب سیریز بنانے کی منظوری دے دی۔ صحافی نے ویب سیریز سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر ویب سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہوگی اور ہر سیزن میں 13 قسطیں ہوںگیں۔ان کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کے لیے نیٹ فلیکس نے بہت بڑا بجٹ بھی منظور کیا ہے۔ان کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے خبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بہترین قرار دیا۔کئی لوگوں نے صحافی کی ٹوئٹ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سوال بھی پوچھے کہ خبر کے ذرائع کیا ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ جلد اس حوالے سے مکمل وضاحت دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں