وزیراعظم تاریخی دورے پرروس پہنچ گئے ،آج پیوٹن سے ملاقات طے
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان دورہ روس کے دور ان (آج) جمعرات کو دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے اور پھر اسی روز دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ۔وزیراعظم (آج) جمعرات24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے اور پھر اسی روز دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی جبکہ عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد (آج)24 فروری کی رات پاکستان کیلئے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے منصوبہ انتہائی اہم اور وزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پْرعزم ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن، علاقائی خوشحالی اور رابطے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کریں گے۔