میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس یو کمانڈوز کرائم ہاٹ اسپاٹ پرتعینات

ایس ایس یو کمانڈوز کرائم ہاٹ اسپاٹ پرتعینات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن ڈاکٹر مقصوداحمد کی ہدایات پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈوزکی ایک بڑی تعدادکو موٹرسائیکل اسکواڈکے ہمراہ شہر کے مختلف کرائم ہاٹ اسپاٹ پر تعینات کردیا گیا۔بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے تناظر میں ایس ایس یو کمانڈوزکو کراچی کے تمام اضلاع میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔کمانڈوزمختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے علاقہ پولیس کی مدد اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائیں گے۔کرچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیگنگ کے لیے قانون سازی کے بعد اسٹریٹ کرمنلز، گاڑیاں لفٹرز، چھیننے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے اب نہیں بچ پائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق بینک ڈکیتیوں اور کیش چھیننے کے واقعات میں ملوث ملزمان بھی راڈار میں رہیں گے، ای ٹیگنگ والے ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے فوکل پرسن ہوں گے۔کرمنلز کی ای ٹیگنگ کے لیے قانون سازی کے معاملے پر تجویز دی گئی ہے کہ ایسے ملزمان کی مانیٹرنگ کا کنٹرول روم بھی سی آئی اے کے ماتحت ہوگا، ای ٹیگنگ تھرڈ پارٹی کے ذریعے عمل میں لائی جائیگی، خلاف ورزی پر ایس پی انویسٹی گیشن قانونی کارروائی کرسکیں گے۔متن کے مطابق ای ٹیگنگ کے لیے ریڈیو فریکوئنسی اور جی پی ایس ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکتی ہے، جی پی ایس ٹیکنالوجی کے لیے کسی بھی وقت ملزم کی موجودگی کا پتہ لگا کر ٹریک ریکارڈ بھی رکھا جاسکے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایاکہ ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے ای ٹیگنگ اب ناگزیر ہوگئی ہے، ای ٹیگنگ سے عدالت سے مفرور ملزمان کا سراغ لگانے میں بھی مدد ملے گی، ای ٹیگنگ کے بعد انہیں ملزمان کی جانب سے دوبارہ جرائم کا سراغ لگانا آسان ہوگا۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ای ٹیگنگ سے چھوٹے جرائم میں قید ملزمان کی رہائی سے جیلوں پر بھی دبا کم ہوگا، مخصوص حدود سے بغیر اجازت باہر جانا اور ای ٹیگ اتارنا خلاف ورزی میں شمار ہوگا۔غلام نبی میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو دوبارہ گرفتاری پر ضمانت نہ دینے کی تجویز ہے، سفارشات کو محکمہ قانون حتمی شکل دے گا، کابینہ اجلاس میں جلد پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں