میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اور زرعی ادویات کمپنیوں کا گٹھ جوڑ

ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اور زرعی ادویات کمپنیوں کا گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شاہنواز خاصخیلی ) ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اور زرعی ادویات کی کمپنیوں کا گٹھ جوڑ، پکڑی گئیں زائد المیعاد ادویات فٹ قرار دے دی گئیں، ایک ماہ قبل ٹنڈوالہیار ضلع سے ویلکان کمپنی کی ادویات پکڑی گئیں تھیں، سندھ بھر میں زائد المیعاد زرعی ادویات کا گھناؤنا دہندہ جاری، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اور زرعی ادویات کی کمپنیوں کی گٹھ جوڑ سے سندھ بھر میں زائد المیعاد زرعی ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ قبل محکمہ زراعت کی ویجلینس ٹیم نے ٹنڈوالہیار ضلع سے ویلکان کمپنی کی زرعی ادویات سے بھری ایک سوزوکی کو پکڑا تھا جس سے ویل اسٹار نامی زائد المیعاد دوا کے بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں، ان بوتلوں کو چیک کرنے کیلئے فرٹیلائزر اینڈ پیسٹیسائڈ انالائسز لیبارٹری حیدرآباد بھیجا گیا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے احکامات پر زائد المیعاد ادویات کو فٹ قرار دیا گیا، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ پر گزشتہ 12 سال سے ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو کا راج ہے اور تمام زرعی ادویات کی کمپنیوں کے معاملات وہی دیکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ بھر زرعی ادویات کی کمپنیاں ڈیلرز سے زائد المیعاد ادویات واپس لیکر اسے ادویات کی لیبل تبدیل کرکے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کردیتی ہیں اور ماہانہ کروڑوں روپے صرف زائد المیعاد ادویات کی مد میں کمائے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے اکثر ویئر ہائوسز میں پیکنگ کا بھی کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں