میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات، رئوف صدیقی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کرلیا

سینیٹ انتخابات، رئوف صدیقی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیررئوف صدیقی نے اپنے خلاف دیئے گئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔متحدہ قوومنٹ پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیئے تھے۔کاغذات نامزدگی کی رد ہونے پر رئوف صدیقی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تاہم الیکشن ٹربیونل نے بھی ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، جس پر ایم کیو ایم رہنما نے سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں رئوف صدیقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے رئوف صدیقی کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں