میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس ،نئے اٹارنی جنرل کی حکومتی نمائندگی سے معذرت

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس ،نئے اٹارنی جنرل کی حکومتی نمائندگی سے معذرت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے ۔اٹارنی جنرل خالد جاویدخان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراو ہے ۔میں نے حکومت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقررکرنے کی درخواست دی ہے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کے والد میرے بڑے مہربان تھے ،میں کنسلٹنٹ تھا تو فروغ نسیم کے والد مجھ پر اعتراض کا دفاع کرتے تھے ۔واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دلائل دینے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں