میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈا کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

فیصل واوڈا کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی جس کے بعد وفاقی وزیر کی دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی ہوئی۔واضح رہے کہ عدالت نے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصل واوڈا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔وکیل درخواست گزار کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا تھا،وہ نامزدگی فارمز جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے ۔درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا۔عدالت کی جانب سے گذشتہ سماعت پر فریقین کو آج تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں